AMICAL Consortium

Afrasiab Khan

AMICAL
Transcript
Toggle Index/Transcript View Switch.
Index

Search this Index
X
00:00:00 - تعارف، ابتدائی زندگی اور بچپن کی یادیں۔

Play segment

Partial Transcript: تو افراسیاب آپ بتائیں گے کے آپ کا تعلق کہاں سے ہےاور کس علاقے سے آپ ہیں اور آپ کا بچپن وہاں پے کیسا گزرا؟

Segment Synopsis: افراسیاب خان کا تعلق بٹگرام نامی پسماندہ علاقے سے ہے جو خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔ وہ ایک مشترکہ خاندان میں رہتا ہے اور ان کا بچپن کا بیشتر حصہ تیلوس نامی گاؤں میں گزرا۔ ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے، وہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔ ان کا خاندان پشتون روایات کے طرز زندگی کی پیروی کرتا ہے جو اتحاد سے رہنے پر یقین رکھتا ہے۔

Keywords: اتفاق; بٹگرام; بچپن; جدوجہد; خیبر پختونخواہ; سیاست; مشترکہ خاندان; پشتون; پنجاب

GPS: گاؤں تیلوس

Map Coordinates: 34.844, 73.033
00:02:48 - ابتدائی تعلیم

Play segment

Partial Transcript: تو افراسیاب آپ نے اپنی تعلیم کا آغاز کیسے کیا ؟

Segment Synopsis: افراسیاب نے اپنی ابتدائی تعلیم کے دوران درپیش کا ذکرکیا۔ سب سے زیادہ مشکلات 2005 میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے ہویئں، جس نے ان کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ۔ تباہ شدہ سکولوں اور کالجوں کی وجہ سے وہ باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ اس دوران ان کے علاقے میں غیرسرکاری ادارے سرگرم ہوگئے۔ تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اپنے آبائی علاقے کے شہر میں تعلیم حاصل کرنے جانا پڑا۔

Keywords: تعلیم; سہولیات; غیرسرکاری ادارے; قدرتی آفات; ہجرت

GPS: شہربٹگرام


Map Coordinates: 34.678, 73.028
00:04:59 - کالج کی تعلیم اور پشتون ثقافت

Play segment

Partial Transcript: تو آپ نے بتایا کہ آپ six کے بعد ایبٹ آباد چلے گئے (افراسیاب: بالکل ) تو ایبٹ آباد پھر آپ نے کیسے گزر بسر آپ کا کیسے ہوا؟ کیا boarding school میں آپ نے admission لیا؟

Segment Synopsis: افراسیاب نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک مراعات یافتہ گھرانے سے ہے، ان کے مطابق ان کا خاندان ان کی تعلیم میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتا ہے اس لیے ان کے والدین نے انہیں بہتر تعلیم کے لیے ایبٹ آباد بھیج دیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کے علاقے میں خواتین کی تعلیم کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ رجحان آہستہ آہستہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ چیزوں میں تبدیلی آنے کی وجہ ان کے بزرگوں کو یہ احساس ہوا ہے کہ تعلیم ترقی کے لیے اہم ہے۔ چونکہ ان کا تعلق ایک مراعات یافتہ گھرانے سے ہے اس لیے
وہ نجی اسکول میں داخل ہونے کے قابل تھا اور اس دوران اُس نے اچھے تجربات حاصل کیے ۔ افراسیاب نے اپنے بورڈنگ اسکول میں چیک اینڈ بیلنس کی بھی وضاحت کی جس نے ان کی عملی اور یونیورسٹی کی زندگی میں مدد کی۔

Keywords: استحقاق; اقدار; ایبٹ آباد; تعلیم; خواتین کی تعلیم; مذہب; پسماندگی; پشتون ثقافت; چیک اور بیلنس; ہاسٹل کی زندگی

GPS: ایبٹ آباد شہر
Map Coordinates: 34.143, 73.213
00:08:06 - تعلیمی محرکات اور ہجرت کی اہمیت

Play segment

Partial Transcript: تو پھر آپ ایبٹ آباد سے direct لاہور یہ اس کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہۓ گے؟( افراسیاب: بالکل) کیا آپ پہلے سے جانتے تھے لاہور کے بارے میں .. کوئی پہلے آپ کے جاننے والے یا آپ کے رشتے دار یا کوئی cousin وغیرہ آپ کے جو ہیں یہاں پہ لاہور میں آکےپڑ ہے ہیں؟

Segment Synopsis: فراسیاب نے ذکر کیا کہ کس طرح وہ لاہور میں اپنے کزن کے ساتھ پیش آنے والے تجربات سے بہت متاثر ہوا جس نے انہیں لاہور میں تعلیم حاصل کرنے پر آمادہ کیا۔ وہ یہ بھی بتا تےہیں کہ ان کے علاقے سے کوئی بھی مزید تعلیم کے لیے کیوں لاہور نہیں آتا۔ لیکنن انہیں ذاتی دلچسپی بھی تھی اور اپنا علاقہ چھوڑ کر لاہور میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا۔ افراسیاب سفر کے بارے میں ایک فلسفیانہ نقطہ نظر اکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
ایک جگہ سے دوسري جگہ جانے کی وجہ سے اُنھوں نے زندگی میں آنے والی مشکلات سے نمٹنا سیکھا۔۔

Keywords: تجربات; تحریک; تعلیم; سفر; لاہور; مشکلات

GPS: فارمین کرسچن کالج یونیورسٹی

Map Coordinates: 31.522, 74.332
00:11:06 - لاہور میں رہنے کا تجربہ اور بطور طالب علم ، سیاست میں شمولیت

Play segment

Partial Transcript: تو لاہور آ کے آپ نے کیا سیکھا؟ خاص طور FC College پے آکے؟

Segment Synopsis: ‎افراسیاب لاہور میں طلبہ کی سیاست کا حصہ بننے کی بات کرتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے۔ وہ سیاست کے حوالے سے مزید کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور ان کے خاندان کا ان پر اثر ، ان کی بطور طالب علم سیاست میں کی شمولیت سے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو تنظیم کا ایک حصہ ہے، جو سماجی طور پر کمزور افراد کی فلاح
اور مظلوم طلباء کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے۔ افراسیاب کا کہنا ہے کہ
یہ تنظيم ان
کے مقاصد کے عین مطابق ہے۔


Keywords: خاندان; روایت; سیاست; طلبہ تنظیم; طلبہ سیاست

GPS: لاہور شہر

Map Coordinates: 31.549, 74.343
00:13:17 - لاہور میں مشکلات

Play segment

Partial Transcript: : تو یہاں آکے کیا زبان نے آپ کو، زبان مطلب یہاں پے لوگ mostly پنجابی… پشتون بھی ہیں تو Time تو ضاہر سی بات ہے لگا ہوگا آپ کو ان سے familiar ہونےمیں ان سے ملنے جلنے میں تو کوئی ایسا کوئی واقعہ ہو جس نے آپ کو bother کیا ہو cultural ethnicity یا language کی بیسس پے؟

Segment Synopsis: ‎افراسیاب لاہور کو ایک چھوٹے پاکستان کے طور پر بیان کرتے ہیں اور شہر کے اندر موجود مختلف لسانی گروہوں کی موجودگی کو پسند کرنے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ اگرچہ اس نے اسکول میں اُردو سیکھی تھی، لیکن ہاسٹل کے گارڈز چونکہ ہنجابی بولتے ہیں، اس وجہ سے اُنھیں بات چیت میں مشکل پیش آییٗ ۔ اگرچہ اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اچھی طرح سمجھ سکتا ہے، لیکن پنجابی میں روانی سے بات نہیں کرسکتے۔ انہیں زبانیں سیکھنے کا جنون ہے اور وہ پنجابی کو صحیح اور روانی سے بولنا سیکھنا چا ہتے ہیں۔

Keywords: اردو; ثقافت; زبان; نسل; پنجابی

00:15:26 - آبائی شہر اور لاہور کی زندگی میں فرق

Play segment

Partial Transcript: : تو ابھی آپ نے کہا کہ آپ اپنے علاقے میں تو آپ نے اپنے علاقے میں اور یہاں لاہور آنے کے بعد کیا ایسے فرق محسوس کیا ؟educational... education کے لحاظ سے health کے لحاظ سے تو ظاہر سی بات ہے آپ وہاں سے آئے آپ نے ذکر کیا کہ وہاں پے ایک بہت ہیbackward area تھا اور وہاں پے سکول وغیرہ نہیں تھے یہاں پہ آ کے الگ ماحول دیکھا آپ نے الگ جو ہے دنیا بس رہی ہے یہاں پے تو آپ نے یہاں میں اور وہاں میں کیا فرق محسوس کیا؟

Segment Synopsis: ‎افراسیاب خیبر پختونخواہ
اور پنجاب کے درمیان ،تعلیم اور صحت کی سہولیات کے فرق پر بات کرتے ہیں۔ وہ سب سے پہلے اپنے علاقے میں مناسب تعلیم کی کمی کا ذکت کرتے ہیں ، جس میں کوئی مناسب نجی یا سرکاری اسکول نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اب حالات بہتر ہو گئے ہیں لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کا ابھی بھی کوئی تصور نہیں ہے اور بچوں کو میٹرک یا ایف ایس سی کرنے کے بعد کام پر بھیج دیا جاتا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کے ڈویژن(ہزارہ ڈویژن ) میں صرف 3 یونیورسٹیاں ہیں اور ان کے اپنے ضلع میں بھی کوئی یونیورسٹی موجود نہیں ہے۔ والدین تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ جبکہ شہر میں ہر جگہ یونیورسٹیاں ہیں اور چاروں طرف چھوٹے بڑے ہسپتال ہیں۔

Keywords: اضلاع; تعلیم; سہولیات; صحت; وسائل; ڈویژن; ہسپتال; یونیورسٹیاں

GPS: ہزارہ ڈویژن
Map Coordinates: 34.834, 73.225
00:19:07 - پشتون ثقافت میں صنفی امتیاز

Play segment

Partial Transcript: تو آپ کے علاقے سے مطلب آپ نے ذکر کیا کہ وہاں پہ gender discrimination کی جاتی ہے مطلب مرد حضرات بھی بہت کم یہاں پڑھنے آتے ہیں تو خواتین میں سے کوئی آپنے جو ہے دیکھا ہوکہ کوئی وہاں کے علاقے سے کسی اور علاقے میں پڑھائی کرنے گئی ہوں؟

Segment Synopsis: افراسیاب بتاتے ہیں کہ کیسے اقدار اور مذہب کے بارے میں غلط تصور کی وجہ سے ان کے علاقے کے لوگ خواتین کی تعلیم کو ترجیح نہیں دیتے۔ اُنھوں نے صرف اپنے خاندان کی خواتین کو تعلیم حاصل کرتے دیکھا ہے اور وہ بھی ایبٹ آباد میں۔ صرف چند خاندان تعلیم میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس کے چچا نے اپنے علاقے میں ایک سیکنڈری اسکول کے قیام میں تعاون کیا جس سے کچھ لڑکیوں کی مدد ہوئی۔ جب کہ کچھ خاندان بارہویں

جماعت کے بعد لڑکیوں کو سکول بھیجنا بند کر دیتے ہیں اور وہ گھروں میں رہنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ ان کے مطابق، پشتون قبائل میں روایت ہے کہ خواتین کو 12 یا 13 سال کی عمر میں گھر سے باہر میں بیٹھا دیتے ہیں۔ جب تک وہ شادی شدہ نہیں ہو جاتیں۔
ان کی تعلیم اور نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

Keywords: آزادی; اسکول; امتیازی سلوک; خواتین کی تعلیم; شادی

00:21:18 - آبائی شہراور اس کے مکینوں کے لیے مثبت اثرات

Play segment

Partial Transcript: : تو آپ جب یہاں سے لاہور آئےوہاں سے بٹگرام سے. اب یہاں سے آپ واپس جاتے ہیں تو آپ وہاں پہ جا کے فرق تو محسوس کرتے ہوں گے؟ purposes educational …reforms educational کیbasis پے؟ آپ وہاں پہ جا کے کسی کومطلب آپ نے کہا ہو.. کوئی ایسا واقعہ جس کو آپ نے ….جو آپ سےinfluence ہو کے انہوں نے اپنے کسی بچے کو education میں آگے step forward کیا ہو؟

Segment Synopsis: ‎افراسیاب نے یونیورسٹیوں کے انتخاب اور مستقبل میں تعلیم کے حوالے سے اپنے علاقے میں طالب علموں کی مدد کی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے آبائی شہر اور دیگر علاقوں بشمول بلوچستان اور وزیرستان وغیرہ میں بھی پبلک لائبریریاں قائم کی ہیں۔ اس طرح کتاب پڑھنے کا رواج پیدا ہو گا۔
لوگ ان لائبریریوں کا دورہ کرتے ہیں اور تعلیم کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے وہ ان علاقوں میں پسماندگی کو دور کرنے، بیداری لانے اور تعلیم کو معمول پر لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ ہر گھر میں تعلیم کی فراہمی کے اپنے حتمی مقصد کا اظہار کرتا ہے۔

Keywords: اثر و رسوخ; ترقی; تعلیم; پبلک لائبریریاں; یونیورسٹی

GPS: صوبہ بلوچستان

Map Coordinates: 28.490, 65.095
00:23:27 - سماجی کاموں میں شراکت داری

Play segment

Partial Transcript: : یہ بہت اچھاinitiative آپ نے رکھا ہے۔ تو آپ لاہور.. دو سال ہوگئے آپ کو آئے ہوئے. تو لاہور آ کے جو آپ نے جتنا بھی سب کچھ کیا تو اس سے آپ satisfied ہیں؟

Segment Synopsis: ‎افراسیاب نے ذکر کیا کہ انہوں نے مختلف سرگرمیاں انجام دی ہیں، جن پر انہیں فخر ہے لیکن انہوں نے خاص طور پر حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے مختلف علاقوں میں اپنے تعاون کا ذکر کیا۔ ان کی ٹیم نے جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں میڈیکل کیمپ لگائے ، جہاں مفت ادویات اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجی۔ وہ خود بھی اس مہم کا حصہ بنےاور مختلف اضلاع کا دورہ کر کے وہاں کیمپ لگائے۔ وہ اظہار کرتا ہے کہ وہ اپنے قریبی دوستوں اور اپنے والدین دونوں کی طرف سے تعریف اور حمایت حاصل کرنے پر کتنا خوش تھے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور تبدیلی اسی کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔

Keywords: امداد; سماجی کام; سیلاب; مفت ادویات; میڈیکل کیمپس

GPS: جنوبی پنجاب

Map Coordinates: 29.831, 71.405
00:25:47 - پنجاب اور خیبرپختونخواہ کا موازنہ: صوبائی حکومتیں اور عوام

Play segment

Partial Transcript: توprovincial government میں آپ نے کیا دیکھا پنجاب میں اورKPK کے اندر کیا differences آپ نے محسوس کیے ؟ آپ وہاں بھی رہے کےآئے ہیں ,یہاں پے بھی آپ نے وقت گزارا ہے۔ اورpolitical family سے بھی ہیں. یہاں پے بھی آپ نےpolitical جو students کی وہ movement تھی اس میں part لیا تو کیا فرق محسوس کیا آپ نے؟

Segment Synopsis: ‎افراسیاب پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومتوں کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ ملک میں پنجاب حکومت کے تاریخی مضبوط اثر و رسوخ کا ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پنجاب کی حکومت کے فیصلوں اور سیاست کا وفاقی حکومت پر گہرا اثر ہے۔ لیکن گزشتہ عمران خان اور پی ٹی آئی۔کی حکومت نے خیبرپختونخواہ سے بہت سی سیٹیں حاصل کیں، جس سے پہلی بار وفاقی حکومت میں پشتوں اثر و رسوخ بڑھا۔
لیکن پھر بھی یہ ملک کی سیاست میں پنجاب کے اثر و رسوخ اور فیصلوں کے نفاذ سے موازنہ نہیں کر سکتا۔ پنجاب اور اپنے علاقے میں فرق کا ذکر کرتے ہوےٗ وہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں عام آدمی کو اسی طرح کام کرنا اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے جس طرح خیبر پختونخواہ میں کرنی پڑتی ہے۔

Keywords: اثر و رسوخ; حکومت; خیبرپختونخوا; سیاست; فیصلے; لوگ; پنجاب

GPS: صوبہ خیبر پختونخواہ


Map Coordinates: 34.952, 72.331
00:28:07 - مستقبل کے منصوبے

Play segment

Partial Transcript: کیا ہیں آپ کے؟ future plans


Segment Synopsis: ‎افراسیاب نے مستقبل کے لیے اپنے اغراض و مقاصد پر گفتگو کی۔ وہ سیاست میں شامل ہونے اور عام آدمی کی ہر ممکن مدد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔


Keywords: سیاست; عام آدمی; مستقبل

00:28:28 - شخصیت میں تبدیلیاں

Play segment

Partial Transcript: تو لاہور آنے کے بعد آپ کی personality میں کیا فرق آیا؟

Segment Synopsis: افراسیاب لاہور آنے کے بعد ان تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے اُونھیں گزرنا پڑا۔ طلبہ کی سیاست اور عملی سیاست میں شمولیتسے انھیں علم اور تجربات حاصل ہوےٗ۔ انہوں نے اپنی سوچ میں بھی تبدیلی دیکھی، جسے وہ اپنی شخصیت میں سب سے بڑی تبدیلی سمجھتے ہیں۔ وہ مزید تجربات اور تبدیلیوں کی توقع رکھتا ہے کیونکہ اس کے پاس لاہور میں ابھی کافی وقت باقی ہے۔ جانے کے بعد، وہ اپنے علاقے کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

Keywords: تبدیلیاں; تجربات; ذہنیت; شخصیت; طلبہ کی سیاست; لاہور